سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی جمہوریہ البانیہ کے صدر محترم کی خصوصی دعوت پر عید کے اجتماع سے خطاب کررہے ہیں۔
تازہ ترین خبریںالبانیہ کے دار الحکومت تیرانا کی جامع مسجد میں عید کا خطبہ:
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی جمہوریہ البانیہ کے صدر محترم کی خصوصی دعوت پر عید کے اجتماع سے خطاب کررہے ہیں۔
دار الحکومت البانیہ کی جامع مسجد میں عید کے خطبے سے اقتباس:
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی :
مسلمان کی نمایاں خصوصیت ”احسان“ہے، جو اس کی اسلامی شناخت کو نمایاں کرتی ہے، خاص طور پر اپنے دین کی خدمت، اپنے مسلمان بھائیوں کی مدد، اور تمام انسانوں کے لیے خیر خواہی كے حوالے سے۔
مسلمان اپنی احسان پسندی کے باعث سب کو اپنے دامن میں سمو لیتا ہے۔ وہ لوگوں کے لیے بھلائی چاہتا ہے، دلوں کو جوڑتا ہے، قریب لاتا ہے، عطا کرتا ہے، خوشی پھیلاتا ہے، معاف کرتا ہے، آسانی پیدا کرتا ہے اور شدت اختیار نہیں کرتا۔
مسلمان کی عمومی صفت یہی ہے کہ وہ اخلاق کی عملی تصویر ہوتا ہے۔ مشکلات، مصائب اور ناپسندیدہ رویے اسے مزید بلند کرتے ہیں، تازگی بخشتے ہیں اور اس کے حسن سلوک میں اضافہ کرتے ہیں۔
ہر مسلمان اپنے دین کی نیک نامی کا خواہاں ہوتا ہے، مگر حقیقی اور مفید خیرخواہی یہ ہے کہ ہم سب اپنے دین کے سفیرِ خیر بنیں۔ اسلام کے ثابت اصولوں اور اعلیٰ اقدار کو دنیا کے سامنے پیش کریں، جو نہ حالات کے بدلنے سے، نہ جذبات اور نہ ہی اشتعال انگیزی سے تبدیل ہوتے ہیں۔
کتنے ہی مسلمان اپنے نرم گفتار اور حسین کردار کے ذریعے اسلام اور مسلمانوں کے لیے خیر و بھلائی کا ذریعہ بنے۔ ارشاد باری تعالی ہے: ”یہ اللہ کی رحمت ہے کہ آپ ان کے لیے نرم دل ہیں، اور اگر آپ سخت دل ہوتے تو لوگ آپ کے گرد سے چھٹ جاتے۔“
اللہ تعالیٰ نے ہمارے نبی اکرم ﷺ کو فطرتِ سلیمہ (یعنی توحید کی فطرت) اور اعلی اقدار (یعنی اخلاقی عظمتوں) کے ساتھ مبعوث فرمایا۔
البانیہ کے عوام نے اپنے مذہبی اعتدال، سماجی ہم آہنگی اور پُرامن بقائے باہمی کے ذریعے ایک اعلیٰ تہذیبی نمونہ پیش کیا، اور اخلاقی عظمت میں بھی ایک شاندار مثال قائم کی۔
اگر ہم ایک ایسی نسل تلاش کریں جو اپنی قوم کو بلندیوں پر لے گئی، تو اس کے پیچھے ایک اچھی تربیت کارفرما ہوگی، اور اگر ہم صالح تربیت کے سرچشمے کو دیکھیں تو اس کے مرکزی ستون میں ایک نیک سیرت خاتون ہوگی۔