رابطہ عالم اسلامی کی کاوشیں دنیا بھر میں پھیلی ہوئی ہیں، تاکہ اسلام کی حقیقی تعلیمات کو واضح کیا جاسکے اور ان اقدار کو راسخ کیا جاسکے جو اخلاقِ حسنہ، رحمت اور عالمگیر امن کا پیغام لے کر آئی ہیں۔ یہ سب کچھ ”مضبوط روابط“ اور ”بلند اعتماد“ کی بنیاد پر دنیا کی حکومتوں، سرکاری وغیر سرکاری تنظیموں، بالخصوص اقوامِ متحدہ اور اس کے اداروں کے ساتھ قریبی اشتراک وتعاون کے تحت انجام دیا جا رہا ہے۔