”اسلامی تہذیب“ پر لیکچر دینے، نیز متعدد اراکین پارلیمنٹ، ڈینز، اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ تفصیلی گفتگو کے بعد:
تازہ ترین خبریں”اسلامی تہذیب“ پر لیکچر دینے، نیز متعدد اراکین پارلیمنٹ، ڈینز، اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ تفصیلی گفتگو کے بعد:
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی
نے امریکی ڈیوک یونیورسٹی کے صدر، ڈاکٹر ونسنٹ پرائس سے ملاقات کی۔
ڈاکٹر ونسنٹ نٍے یونیورسٹی میں آپ کی آمد کا خیر مقدم کرتے ہوئے، لیکچر دینے اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ علمی ملاقاتوں اور گفتگو پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے متعدد اہم امور پر آپ کے پیش کردہ خیالات، وضاحتوں اور گہری بصیرت کو سراہا۔
ملاقات کے دوران رابطہ عالم اسلامی اور ڈیوک یونیورسٹی کے درمیان قائم شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔