اس ایوارڈ کا مقصد عالمی سطح پر قرآن کریم کی تلاوت اور تعلیم کے شعبے میں کی جانے والی کوششوں کو متعارف کرانا
تازہ ترین خبریںاس ایوارڈ کا مقصد عالمی سطح پر قرآن کریم کی تلاوت اور تعلیم کے شعبے میں کی جانے والی کوششوں کو متعارف کرانا اور اس میدان میں معیار اور امتیاز کو یقینی بنانا ہے۔
اسی طرح یہ ایوارڈ علمِ تجوید، قراءات اور قرآنی علوم کے ماہرین کی حوصلہ افزائی کرنے اور دنیا بھر میں ان کی کوششوں کو فعال بنانے میں معاون ثابت ہوگا، نیز منظور شدہ علمی اور پیشہ ورانہ معیارات کے مطابق قرآنی اداروں اور مراکز کی ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کرے گا۔
اپنے نو شعبوں کے ساتھ یہ ایوارڈ دنیا بھر کے قراء اور اساتذہ کے علاوہ ان قرآنی اداروں کو بھی ہدف بناتا ہے جو تلاوت وتعلیمِ قرآن کے میدان میں سرگرمِ عمل ہیں، بشمول وہ عالمی ٹیکنیکل ایپس اور پلیٹ فارمز جو آن لائن قرآنی تعلیم وتعلم کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔
اس ایوارڈ کے مخصوص علمی اور ضابطہ جاتی قواعد وضوابط مقرر کی گئی ہیں، جن کی پاسداری رابطہ کے اس منہج کے مطابق کی جائے گی جو اس کے عملی مسار کی صحت وشفافیت کو یقینی بناتا ہے، اور یہ عمل ہر ملک میں متعلقہ اداروں کے ساتھ ہم آہنگی کے ذریعے انجام پائے گا۔