”دنیا بھر کے نابینا افراد کے لیے اپنی نوعیت کی پہلی کاوش“:

رابطہ عالم اسلامی نے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں

 ”نابینا افراد کے لیے عالمی بصیرت قرآن کریم حفظ مقابلہ“ کا انعقاد کیا۔

اس موقع پر رابطہ نے مختلف عمر کے نابینا حفاظ کو بھی اعزاز سے نوازا جنہوں نے قرآن پاک کو مہارت سے حفظ کیا اور قرأت، علم تجوید اور متون کے حفظ کے شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

اس کے علاوہ، نابینا افراد کی سہولت کے لئے بریل سسٹم کے ذریعے تیار کردہ 300 الیکٹرانک مصاحف تقسیم کیے گئے، جو کہ دنیا بھر کے نابینا افراد کی خدمت کے لیے وقف ایک جدید ٹیکنالوجی ہے۔

اس عالمی مقابلے کا مقصد نابینا حفاظ کے درمیان مثبت اور بامقصد مقابلے کو فروغ دینا، اُن کی حوصلہ افزائی اور تکریم کرنا، اور معاشرے میں اُن کی مؤثر موجودگی کو اُجاگر کرنا ہے۔ اس کے ساتھ قرآن کریم کے حفظ و تجوید میں اُن کی مہارت نکھارنا، اُن کے اعتماد کو مضبوط بنانا، اور انہیں قرآنی سرگرمیوں میں دیگر افراد کے برابر شریک اور نمایاں کردار ادا کرنے کے قابل بنانا بھی اس کا بنیادی ہدف ہے۔