سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی 
نے اپنے مکہ مکرمہ کے دفتر میں یورپی کوآرڈینیشن کونسل (آمال) کے وفد کا استقبال کیا، جس میں 21 یورپی ممالک کے نمائندے شامل تھے۔ وفد کی قیادت جامع مسجد پیرس کے سربراہ، جناب شمس الدین حفیظ کر رہے تھے۔
ملاقات کے دوران مشترکہ دلچسپی کے مختلف موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے یورپ میں مسلم کمیونٹیز کی خدمت اور عالمی سطح پر رابطہ کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے مسلم معاشروں کے استحکام اور ان کے مقامی معاشروں میں ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے رابطہ کی قابلِ قدر خدمات کی تعریف کی، خاص طور پر نفرت انگیز بیانیے اور اسلاموفوبیا کے خلاف اقدامات کے حوالے سے رابطہ کی کوششوں کو قابل تحسین قرار دیا۔ وفد نے میثاق مکہ مکرمہ کے پیغامات کے فروغ، ائمہ اور خطباء کی اس پر تربیت، اور اسلام کی حقیقی تعلیمات اور اعلیٰ اقدار کو اجاگر کرنے کے لیے رابطہ کی سرگرمیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔