ڈاکٹر العیسی اور آسٹروی سفیر کے درمیان ملاقات۔ تہذیبی رابطہ کی اہمیت اور انتہاپسند اور نفرت انگیز بیانئیے کے خطرات سے متعلق آگاہی کے فروغ کاجائزہ لیا گیا
ملاقات-استقبالرابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے اپنے ریاض آفس میں مملکت سعودی عرب میں متعین آسٹروی سفیر محترم جورج پوسٹنگر سے ملاقات کی۔
ملاقات میں اقوامِ عالم کے درمیان ہم آہنگی اقدار کے فروغ کے لئے انسانی مشترکات سے استفادہ اور تہذیبی تنوع کی کیفیت کو سمجھنے کی ضرورت پر اظہارٍ خیال کیا گیا۔
آسٹروی سفیر نے ادیان اور تہذیبوں کے پیروکاروں کے درمیان رواداری اور ہم آہنگی اقدار کے فروغ کے لئے رابطہ کی کوششوں کی تعریف کی اور زوردیا کہ رابطہ انتہاپسند اور نفرت انگیز بیانیئے کے خطرات کے متعلق آگاہی میں اپنی جدوجہد کو جاری رکھے۔ رابطہ کی اس کوشش کو اسلامی اور عالمی اقوام میں بے حد پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔