آج سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے رابطہ کے مرکزی دفتر مکہ مکرمہ میں سنی اوقاف دیوان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مشعان الخزرجی کا استقبال کیا۔
ملاقات میں متعدد امور پر تبادلۂ خیال کے دوران مہمان گرامی  نے میثاق مکہ کے مندرجات کاخیر مقدم کرتے ہوئے اسے دینی تربیت کے لئے وقف کےنظام کا اہم عنصر گرداناہے۔اس دستاویز پر تمام اسلامی مسالک نے متفقہ طور پر  اجماع کرکے اسے امت مسلمہ کا متفقہ دستاویز قرار دیاتھا۔
یاد رہے کہ سنی اوقاف عراقی وزیر اعظم کے زیر نگرانی ایک باضابطہ ادارہ اور اس کا کردار آئین میں متعین  ہے جو(اپنے اصولوں کی روشنی میں) تمام عراقی اجزاء کے مابین بھائی چارے اور رواداری  کے تناظر میں قومی ہم آہنگی کو مستحکم بناتاہے۔