سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے جکارتہ کے گورنر اور انڈونیشیا کے صدارتی امیدوار ڈاکٹر انیس باسویدان سے ملاقات کی
ملاقات-استقبالسیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے جکارتہ کے گورنر اور انڈونیشیا کے صدارتی امیدوار ڈاکٹر انیس باسویدان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے متعدد موضوعات بالخصوص دنیا میں اسلامی امور پر پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ڈاکٹر باسویدان نے اس موقع پر کہاکہ آج رابطہ کی کاوشوں سے حقیقی اسلامی پیغام کو سناجارہاہے۔آپ نے ہر سطح (مذہبی،فکری اور ذرائع ابلاغ پر)انتہاپسندی کے سدّباب میں فیصلہ کن کردار اداکیا ہے۔
انہوں نے تمام بحرانوں میں انڈونیشیا کی عوام کے ساتھ رابطہ کے مضبوط موقف کا بھی تذکرہ کیا۔
ڈاکٹر العیسی نے اس موقع پر کہاکہ رابطہ اپنا فرض ادا کررہی ہے اور اس نے اسلام کی حقیقت،اس کی اعلی اقدار اور اس کی عظیم تہذیب کو پوری دنیا کے سامنے واضح کرنے کی ذمہ داری اٹھائی ہوئی ہے۔
آپ نے انڈونیشیا کی عوام اور رہنماؤں کی دانشمندی کی تعریف کی جنہوں نے متعدد نسل،مذاہب اور زبانوں پر مشتمل عظیم تنوع کو متحد رکھا ہے اور ان زبانوں کی تعداد تقریباً 700 ہے۔زبانیں نہ صرف لہجے۔اور یہ سب جامع شہریت کی چھتری تلے جمع ہیں۔