عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں اپنی رہائش گاہ پر جامعہ سلفیہ کے ناظم اعلی فضیلۃ الشیخ عبد اللہ سعود سلفی کا استقبال کیا۔
ملاقات کے دوران متعدد موضوعات، خصوصاً  طلبہ کو مفید علوم کی تعلیم  میں جامعہ کے کردار پر تبادلۂ خیال اور ہندوستانی معاشرے کے تمام طبقات کے درمیان بقائے باہمی اور باہمی احترام کی اہمیت پر بھی زوردیا گیا۔شیخ سلفی نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ  شرعی نصوص سے استفادہ کرتے ہوئے مذہبی شعور کو بڑھانے کے لئے جامعہ  کے طلبہ کو اسلامی اقدار اور قومی اصولوں کی تعلیم میں دلچسپی رکھتے ہیں۔انہوں نے  ملت اسلامیہ کے علمائے کرام ومفتیان عظام کی طرف سے اختیار کردہ میثاق مکہ مکرمہ سے استفادے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ جامعہ اسے اہم منہجی دستاویز تصور کرتی  ہے۔