سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے اپنے دفتر میں العربیہ اور الحدث چینلز کے ڈائریکٹر جناب ممدوح المہینی سے ملاقات کی
ملاقات-استقبالسیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے اپنے دفتر میں العربیہ اور الحدث چینلز کے ڈائریکٹر جناب ممدوح المہینی سے ملاقات کی۔مشترکہ دلچسپی کے موضوعات پر بات کرتے ہوئے مہمان نے میڈیا کی نگرانی اور تجزیاتی حوالے سے رابطہ کے اہم عالمی کردار اور ضرورت کے مقامات پر خود کو اعلی کارکردگی کے ساتھ پیش کرنے کی صلاحیت کی تعریف کی۔
دریں اثنا سیکرٹری جنرل نےدونوں چینلز کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہاکہ ادارہ جاتی رابطہ کے لئے اسسٹنٹ سیکرٹریٹ کی بین الاقوامی میڈیا مانیٹرنگ کا تجزیہ انہیں کارکردگی کے معیار میں:”خبروں“،”مکالمہ“ اور ”دستاویزی“ اعتبار سے عرب چینلز میں سرفہرست بناتاہے۔