سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے اطالوی تنظیم ”کوریس“ کے رہنما اور یورپ میں اسلامی تعاون کونسل کے صدر شیخ یحییٰ پلاویسینی سے ملاقات کی
ملاقات-استقبالسیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے اطالوی تنظیم ”کوریس“ کے رہنما اور یورپ میں اسلامی تعاون کونسل کے صدر شیخ یحییٰ پلاویسینی سے ملاقات کی۔ يہ ادارہ برسلز میں قائم ہے جس میں 22 یورپی ممالک کے نمائندے شامل ہیں، جن میں نامور ائمہ، اسلامی مراکز کے سربراہان اور رہنما شامل ہیں۔
ملاقات میں متعدد اسلامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں غزہ کی پٹی میں ہونے والے المناک واقعات،باہر سے فتاوی جاری کرنے کے مسائل اور رابطہ کی جانب سے اہم مسائل میں نامور علمائےکرام کے موقف کو یکجا کرنے کے لئے قائم کردہ کونسلیں شامل تھیں۔
ملاقات میں #میثاق_مکہ_مکرمہ کو بھی سراہا گیا جس نے مسلم اقلیتوں سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں کی خدمت میں معیاری کردار ادا کیاہے۔
ملاقات میں اسلام کے مثبت تصویر کو اجاگرکرنے اوراسلاموفوبیا کے چیلنجز کا مقابلہ اورجڑوں سے اس کے خاتمے کے لئے اسلام کی اعلی اقدار کے عملی تطبیق کی اہمیت پر زوردیا گیا۔
شیخ یحییٰ پلاویسینی نے رابطہ کے عالمی بیانئے کی حکمت کی تعریف کرتے ہوئے اسے اسلامی بیانئے اور مسلمانوں کو سمجھنے اوران کے احترام کی دوسری کلید قراردیا۔