پہلے سے طے شدہ آفیشل کوآرڈینیشن کے تحت:
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی  نے اپنے مکہ مکرمہ دفتر میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے مفتی شیخ ڈاکٹر محمد تقی عثمانی کا استقبال کیا۔
ملاقات میں متعدد علمی موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا گیا، جن میں قرآن وسنت کی نصوص پر مبنی شریعت اسلامیہ کی وسعت اور اس کا وسیع اور جامع افق، قرآن وسنت سے ماخوذ فقہی احکام اور مقاصد شریعت سے متعلقہ موضوعات شامل تھے۔
اس موقع پر محترم مفتی تقی عثمانی صاحب نے سیکرٹری جنرل رابطہ کو اپنی تالیف کردہ متعدد فقہی موسوعات بھی پیش فرمائے۔