مسلم معاشروں میں #لڑکیوں_کی_تعلیم_کے_لئے_اقدام کے افتتاح کے موقع پر:
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے پاکستان کے دار الحکومت اسلام آباد میں اپنی قیام گاہ پر مفتی اعظم مصر شیخ ڈاکٹر نظیر محمد عیاد کا استقبال کیا۔ 
ملاقات میں اس اہم اقدام سے متعلق امور اور باہمی دلچسپی کے مختلف موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
ڈاکٹر العیسی نے اس موقع پر شیخ عیاد کو صدر جمہوریہ مصر جناب عبد الفتاح السیسی کی جانب سے مفتی اعظم مصر کے منصب پر تعیناتی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اس تعیناتی کو نہایت موزوں اور مستحق قرار دیتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مفتی اعظم کو کامیابی عطا فرمائے، ان کے ذریعے خیر عام کرے، اور ان سے وابستہ امیدوں کو پورا کرے۔
ڈاکٹر العیسی نے اس بات پر زور دیا کہ مفتی اعظم کی اس کانفرنس میں شرکت نہایت اہمیت رکھتی ہے، جو پاکستانی حکومت کی بھرپور سرپرستی اور اعلیٰ سطحی شرکت کے ساتھ منعقد ہوئی۔ اس کانفرنس میں اسلامی تعاون تنظیم، بین الاقوامی فقہی اکیڈمیاں، اسلامی ممالک کے وزرائے تعلیم و اعلیٰ تعلیم، تعلیمی اداروں کے ذمہ داران، اور متعلقہ سرکاری و غیر سرکاری تنظیمیں بھی شریک ہوئیں۔
ڈاکٹر العیسی نے مفتی اعظم کی ”علماء کی نشست“ میں جامع اور مدلل تقریر کو سراہا، جو کانفرنس کی مرکزی اور کلیدی نشست تھی۔ اس نشست کا مقصد لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق اہم مباحث اور جدلیات پر روشنی ڈالنا تھا۔