مسلم معاشروں میں #لڑکیوں_کی_تعلیم_کے_لئے_اقدام کے افتتاح کے موقع پر:
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر، لڑکیوں کی تعلیم کے لئے عالمی سطح پر متحرک اور امن کے نوبل انعام یافتہ محترمہ ملالہ یوسفزئی کا استقبال کیا۔
ڈاکٹر العیسی نے دنیا بھر میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لئے محترمہ ملالہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ ان کی بین الاقوامی خدمات سب کے لئے مشعلِ راہ ہیں۔ انہوں نے پاکستانی دار الحکومت اسلام آباد میں منعقد ہونے والے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کے اقدام، بعنوان:”لڑکیوں کی تعلیم..چیلنجز اور مواقع“،میں محترمہ ملالہ کے مرکزی خطاب کو کانفرنس کی ایک اہم اور کلیدی دستاویز قرار دیا۔ ڈاکٹر العیسی نےمحترمہ ملالہ کا بطور مہمان خصوصی کانفرنس میں شرکت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سب کو ان کی آمد کا شدت سے انتظار تھا۔