آج دوپہر، ریاض میں رابطہ کے دفتر میں:
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے یورو نیوز نیٹ ورک کے صدر جناب پیدرو ورگاس ڈیوڈ کا خیرمقدم کیا۔
ملاقات میں ابلاغی شعبے سے متعلق متعدد امور اور اس کے متوقع مثبت کردار پر تبادلہ خیال ہوا۔
یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ یورونیوز دنیا بھر میں سب سے زیادہ زبانوں میں نشریات پیش کرنے والے بااثر نیٹ ورکس میں شامل ہے، اور اُسے یورپ کا سب سے مؤثر نیٹ ورک مانا جاتا ہے۔