عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے ریاض میں واقع اپنے دفتر میں، جرمنی کی مختلف تحقیقی وفکری مراکز سے تعلق رکھنے والے فکری رہنماؤں کے ایک وفد کا استقبال کیا۔
ملاقات-استقبالرابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے ریاض میں واقع اپنے دفتر میں، جرمنی کی مختلف تحقیقی وفکری مراکز سے تعلق رکھنے والے فکری رہنماؤں کے ایک وفد کا استقبال کیا۔
ملاقات میں متعدد فکری امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، بالخصوص بعض انتہاپسند نظریات کی منفی پیش رفتوں پر گفتگو ہوئی، نیز عالمی سطح پر اہم واقعات سے متعلق باہمی دلچسپی کے موضوعات کا بھی جائزہ لیا گیا۔