آج دوپہر مکہ مکرمہ میں رابطہ کے مرکزی دفتر میں:
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی‬ نے عرب جمہوریہ شام کے وزیرِ اوقاف، ڈاکٹر محمد ابو الخير شكری، اور ان کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔