ریاض:

رابطہ عالم اسلامی کے سکریٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریمالعیسی نے آج امریکی کانگریس کے ایک وفد سے ملاقات کی ، جس میں وفد نے انتہا پسندی ، تشدد اور دہشت گردی کے نظریات سے نمٹنے اور اقوام اور لوگوں کے مابین بات چیت ، مفاہمت اور تعاون کے پل بنانےکے لئے دنیا بھر میں رابطہ کی کوششوں کو سراہا۔

وفد نے مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے مابین تہذیبی روابط کے فروغ اور مشترکہ انسانی مقاصد کے حصول کے لئے رابطہ کے عالمی اقدامات اور اس کی کوششوں کی  تعریف کرتے ہوئے بہت سے اہم امور کو حل کرنے میں رابطہ  کے بیان اور  مختلف مذاہب کے پیروکاروں کےدرمیان بیداری اور ہم آہنگی کے فروغ کے لئے رابطہ عالم اسلامی کے دوروں کے مثبت اثرات کو بھی سراہا۔

دوسری طرف عزت مآب شیخ  ڈاکٹر محمد العیسی نے وفد کے ممبران کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ رابطہ عالم اسلامی اپنے زیر سایہ  عالم اسلام کے مختلف مسالک  کے علماء اور مفکرین کی طرف  سے   مشترکہ مقاصد کے حصول کے لئے  ریاستہائے متحدہ امریکہ کے ساتھ نتیجہ خیز روابط کے لئے کوشاں ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ہر شخص مذہبی اور ثقافتی تنوع کے مابین ہونے والے مثبت ارتباط کے لئے کام کرنے کے لئے مذہبی اور فکری پلیٹ فارم کے ساتھ ساتھ متعلقہ سول سوسائٹی کے اداروں پر بہت زیادہ انحصار کرتاہے ۔ اسے ہماری مشترکات کے دائرے میں شامل ہونا چاہئے جو انسانیت کے   لئے فطری قانون کی حیثیت رکھتاہے اور یہ  اللہ کے حکم سے ہمارے لئے ایک ساتھ محبت ، تعاون  اور باہمی احترام کے ساتھ مل کر رہنے اور تصادم کی تمام صورتوں سے  وہ مذہبی ہوں یا تہذیبی ،  سب سے بچنے   میں معاون ہوگا  ۔

ملاقات میں فریقین نے متعدد موضوعات کا تفصیلی جائزہ لیا اور باہمی دل چسپی کے کئی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔