رابطہ اور ایسیسکو کے درمیان منعقدہ اجلاسوں میں شیخ ڈاکٹر محمد العیسی رابطہ وفد اور ڈاکٹر سالم المالک ایسیسکو وفد کی سربراہی کررہے ہیں
رابطہ اور ایسیسکو کے درمیان منعقدہ اجلاسوں میں شیخ ڈاکٹر محمد العیسی رابطہ وفد اور ڈاکٹر سالم المالک ایسیسکو وفد کی سربراہی کررہے ہیں۔ یہ اجلاس رباط میں اعلی علمی اور فکری شخصیات کی موجودگی میں شروع ہوئے۔
- ایسیسکو سیمینار: رابطہ عالم اسلامی اپنے صدر مقام مکہ مکرمہ سے، اسلامی قوموں کی پناہ گاہ اور ان کی مؤثر علمی اور فکری آواز ہے.
- میثاق مکہ مکرمہ دستاویز امت مسلمہ کے علمائے کرام کی طرف سے ان کے جامع مرجع مکہ مکرمہ سے جاری ہوا ہے۔
- ایسیسکو نے میثاق مکہ مکرمہ دستاویز کو اقوام متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم اور یونیسکو میں جمع کرنے کی سفارش کی ہے۔
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے ویڈیو لنک کے ذریعے اٹلی کے دارالحکومت روم میں منعقدہ بین المذاہب اعلیٰ سطحی اجلاس سے مرکزی خطاب کیا۔
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کا نیوزی لینڈ کی مسجد النور کا دورہ، مسجد کی ازسرِ نو تعمیر کا اعلان