شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے ماسکو میں روسی صدارتی ادارہ برائے داخلی پالیسی امور کے ڈائریکٹر محترم میخائیل بیلوساف سے ملاقات کی۔ محترم بیلوساف نے روس میں رابطہ عالم اسلامی کی کاوشوں کو سراہا
شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے ماسکو میں روسی صدارتی ادارہ برائے داخلی پالیسی امور کے ڈائریکٹر محترم میخائیل بیلوساف سے ملاقات کی۔ محترم بیلوساف نے روس میں رابطہ عالم اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔دونوں رہنماؤں میں مشترکہ دلچسپی کے امورپر اظہارخیال ہوا۔
محترم بیلوساف ڈاکٹر محمد العیسی سے مخاطب ہوتے ہوئے:آپ سے یہ ہماری دوسری ملاقات ہے۔ہم نے مشترکہ مقاصد کے حصول میں طویل سفر طے کیا ہے۔ رابطہ عالم اسلامی کوصدر ولادیمیر پوٹن کے صدارتی دفترکی حمایت حاصل ہے۔رابطہ مکہ میں اس جگہ واقع ہے جہاں 20% روسی مسلمان منہ کرکے نماز پڑھتے ہیں۔
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کے ساتھ ہونے والے تفصیلی مکالمے کی چند جھلکیاں، جس کی میزبانی بیلجیئم کی وزارتِ خارجہ نے ایگمونٹ پیلس میں کی
سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں بیلجیم کی مسلم برادری کی قیادت اور اس سے وابستہ متعدد سماجی شخصیات سے ملاقات کی۔