رابطہ عالم اسلامی ایک مضبوط تہذیب کے قیام کے لئے قومی حدود سے بالا تر ہوکر اپنے مشن کی تکمیل کے لئے کوشاں ہے
ہم سب ایک عظیم عالمی برادری کا حصہ ہیں۔ میثاق مکہ میں پابند کیاگیا ہے کہ افراد اور ریاستوں کو معاشرے کے مفاد میں اپنا حصہ ڈالنا چاہئے۔ رابطہ عالم اسلامی ایک مضبوط تہذیب کے قیام کے لئے قومی حدود سے بالا تر ہوکر اپنے مشن کی تکمیل کے لئے کوشاں ہے۔
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے صومالیہ کے نامور علماء سے ایک جامع علمی وفکری نشست میں ملاقات کی