Skip to main navigation
  • اردو
  • العربية
  • English
  • Français

menu urdu

  • صفحہ اول
  • سفر اور وژن
    • سوانح حیات
    • اعزازات اور انعامات
    • اعزازی ڈاکٹریٹ کی اسناد
    • جمعہ کے خطبات
    • تمغہ جات
    • خطابات
    • پی ایچ ڈی مقالہ
  • عالمی اقدامات
    • خدمتِ اسلام
    • فلاحی اقدامات
    • عالمی امن کی خدمت
  • خبریں
    • تازہ ترین
    • شخصیات
    • عالمی میڈیا
  • عالمی رابطہ کاری
    • کانفرنسز
    • دورے
    • تاثرات
  • میڈیا لائبریری
    • اقتباسات
    • ویڈیوز
    • انفوگرافکس
  • اردو
  • العربية
  • English
  • Français

ڈاکٹر العیسی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل  کی قازقستان کے صدر کی دعوت پر ریکارڈ خطابات کے ذریعے کانفرنس میں شرکت

Breadcrumb

  • صفحہ اول
  • ڈاکٹر العیسی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل  کی قازقستان کے صدر کی دعوت پر ریکارڈ خطابات کے ذریعے کانفرنس میں شرکت
ڈاکٹر العیسی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل  کی قازقستان کے صدر کی دعوت پر ریکارڈ خطابات کے ذریعے کانفرنس میں شرکت September 18, 2022

ڈاکٹر العیسی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل  کی قازقستان کے صدر کی دعوت پر ریکارڈ خطابات کے ذریعے کانفرنس میں شرکت

ڈاکٹر العیسی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل  کی قازقستان کے صدر کی دعوت پر ریکارڈ خطابات کے ذریعے کانفرنس میں شرکت

قازقستان میں مذہبی رہنماؤں کی کانفرنس کے اعلامیہ میں میثاق مکہ مکرمہ  کوسراہاگیا:  ”ہم دنیا میں بھلائی کے فروغ کے لئے   امن،  مکالمہ، تعاون اور باہمی  احترام کے لئے  میثاق کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں“۔
کانفرنس میں شریک شخصیات نے تمام مذاہب اور ثقافتوں کی مشترکہ کانفرنس کے اعلامیہ میں میثاق مکہ  مکرمہ کی  تعریف کو اس دستاویز کے  تاریخی کامیابی  کا  نمایاں اعتراف قراردیا۔
نورسلطان(آستانہ):
قازقستان کے صدر جناب  قاسم جومارت توقایف  کی شرکت کے ساتھ مذہبی رہنماؤں کی منعقدہ کانفرنس  کے اعلامیہ میں تاریخی دستاویز   میثاق مکہ مکرمہ کے مندرجات کو سراہا گیا جو مملکت سعودی عرب  کے شہر مکہ مکرمہ میں  بیت اللہ کے  جوار میں عالم اسلام کے علمائے کرام، مفتیان  عظام اور مفکرین  کی تائید سے جاری ہوا  ہے۔دستاویز کو دنیا میں بھلائی کے فروغ کے لئے امن، مکالمہ،  تعاون اور باہمی احترام کے لئے اس کی اہمیت  کو تسلیم کرنے پر زوردیا گیا۔یاد رہے کہ اس کانفرنس میں  100 سے زائد باثر مذہبی رہنماؤں کے وفود شرکت کرتے ہیں۔
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے  رابطہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر  عبد الرحمن الزید کو کانفرنس کی سرگرمیوں میں شرکت کےلئے رابطہ کی نمائندگی کی ذمہ داری سونپ دی۔
ڈاکٹر العیسی نے   قازقستان کے محترم صدر کی دعوت پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل جناب  انٹونیو گوٹیرش کے ہمراہ   کانفرنس کے افتتاحی سیشن کے لئے  اپنا ریکارڈ بیان بھی ارسال کیا   جس میں  قازقستانی صدر، ویٹیکن پوپ  اور عالمی مذہبی رہنما شریک تھے۔
ڈاکٹر العیسی  نے اپنے خطاب میں ”مشترکہ اقدار“ کی اہمیت پر وسیع  عناوین کوموضوع بناتے ہوئے  اس بات پر زوردیا کہ ان اقدار کے فروغ کے تناظر میں مذہبی  سفارت کا ری  ایک اہم اور مؤثر ذریعہ ہے  جس کا مشاہدہ ہم اس کانفرنس میں  کررہے ہیں  جس کا ہدف مشترکہ انسانی اہداف کا حصول ہے۔
انہوں نے  مکالمہ اور شعوری تہذیبی اور ثقافتی  روابط کی اہمیت  پر  روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ  ایک دوسرے سے فاصلے سےاضطراب،خوف  اور ایسا خلا پیدا ہوا ہے  جو وقت کے ساتھ وسیع ہوتاجارہاہے اور اس میں اوہام وشکوک پیدا ہوتے جارہے ہیں، اور تصورات اور فیصلوں میں غلطیوں کی وجہ سے انسانی تاریخ پر خطرناک منفی اثرات مرتب ہوئے اور آج بھی یہ جاری ہے۔
ڈاکٹر العیسی نے ان نظریات کو  مسترد کیا ہے جو مذہب کو بعض تنازعات اور جنگوں کا ذمہ دار ٹھہراتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ انسانی تاریخ میں زیادہ تر تنازعات اور جنگیں  مذہب سے متعلق تصورات کا نتیجہ تھیں، درحقیقت یہ ان  اصحاب فکر کے رجحانات کی عکاسی  کرتی ہیں اور مذہب یا کسی مہذب تہذیب کا اس سے کوئی سروکار نہیں ہے۔
یاد رہے کہ قازقستان کے صدر محترم،پارلیمنٹ کے اسپیکر اور کانفرنس کی انتظامیہ کی خصوصی دعوت پر  رابطہ عالم اسلامی نے کانفرنس میں شرکت کی ہے اور کانفرنس میں شریک شخصیات نے تمام مذاہب اور ثقافتوں کی مشترکہ کانفرنس کے اعلامیہ میں میثاق مکہ  مکرمہ  کی تعریف کو اس دستاویز کے  تاریخی کامیابی  کا  نمایاں اعتراف قراردیا ہے جو کہ  اپنے  شرعی اور فکری تناظر میں عصر حاضر  کی اسلامی تاریخ کا ایک اہم موڑ ہے ۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ میثاق مکہ مکرمہ کو عالمی سطح پر  متعدد مذہبی اور ثقافتی   پلیٹ فارمز پر سراہا گیا ہے جہاں  نائجر کے شہر  نیامے میں اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ  کے اجلاس میں اس دستاویز  کی اہمیت کا اعتراف کرتے ہوئے  اسے متعدد اسلامی ممالک اور اقلیتی ممالک میں ائمہ کی تربیت کے لئے بطور نصاب مقرر کرنے کی سفارش کی کئی ہے
اسی طرح اس دستاویز کو   اس کے سرپرست خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود  حفظہ  اللہ   کی جانب سے   خصوصی قدر افزائی  حاصل ہوئی  ہے جو     رابطہ عالم اسلامی کے زیر اہتمام  مکہ مکرمہ میں دستاویز کے بین الاقوامی کانفرنس منعقدہ   2019م/1441 ھ  کے سرپرست اعلی تھے، جہاں یہ دستاویز 1200 سے زائد علمائے کرام  ومفتیان عظام اور 4500 سے زائد اسلامی مفکرین  کی تائید سے جاری ہوا ۔

ڈاکٹر العیسی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل  کی قازقستان کے صدر کی دعوت پر ریکارڈ خطابات کے ذریعے کانفرنس میں شرکت
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کا بین الاقوامی مذہبی قیادتوں کی تیسری عالمی سربراہی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب

رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کا بین الاقوامی مذہبی قیادتوں کی تیسری عالمی سربراہی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب

مزید پڑھیے


بین الاقوامی مذہبی قیادتوں کی تیسری عالمی سربراہی کانفرنس کی جھلکیاں، جس میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے افتتاحی تقریب سے مرکزی خطاب کیا

بین الاقوامی مذہبی قیادتوں کی تیسری عالمی سربراہی کانفرنس کی جھلکیاں، جس میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے افتتاحی تقریب سے مرکزی خطاب کیا

مزید پڑھیے


اقدامات

  • فلاحی اقدامات
  • خدمتِ اسلام
  • عالمی امن کی خدمت
  • انفو گرافکس
  • ویڈیوز

لنکس

  • انعامات واعزازات
  • تمغہ جات
  • اعزازی ڈاکٹریٹ
  • عالمی میڈیا
  • جمعہ کے خطبات

عالمی سرگرمیاں

  • دورے
  • عالمی میڈیا
  • کانفرنسیں
  • ملاقات-استقبال

العربية |  Français | English  | اردو | Indonesian | Español | فارسي

تمام حقوق شيخ ڈاکٹر محمد العیسى ویب سائٹ کے نام محفوظ ہیں © 2026