عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العيسى کی پاکستان آمد،متعدد شہر اور دیہاتوں کا دورہ کریں گے۔ آپ سیلاب کے متاثرین کا جائزہ لیں گے
عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العيسى کی پاکستان آمد،متعدد شہر اور دیہاتوں کا دورہ کریں گے۔
آپ سیلاب کے متاثرین کا جائزہ لیں گے۔ دورے میں پاکستانی صدر، وزیر اعظم، اسپیکرقومی اسمبلی، چیئرمین سینٹ اور مذہبی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ متعدد مساجد میں خطبۂ جمعہ سے بھی خطاب کریں گے۔
نور خان ایئر بیس پہنچنے پر ایوان صدر کے نمائندے،وزیر مملکت برائے سیفران، وزیر مذہبی امور اور متعدد سرکاری، پارلیمانی اور مذہبی رہنماؤں نے آپ کا استقبال کیا۔
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کے ساتھ ہونے والے تفصیلی مکالمے کی چند جھلکیاں، جس کی میزبانی بیلجیئم کی وزارتِ خارجہ نے ایگمونٹ پیلس میں کی
سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں بیلجیم کی مسلم برادری کی قیادت اور اس سے وابستہ متعدد سماجی شخصیات سے ملاقات کی۔