رابطہ عالم اسلامی اپنے مشن اور مقاصد کی تکمیل میں: سیکرٹری جنرل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی البانیہ کے دار الحکومت تیرانا پہنچے
رابطہ عالم اسلامی اپنے مشن اور مقاصد کی تکمیل میں:
سیکرٹری جنرل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی البانیہ کے دار الحکومت تیرانا پہنچے، جہاں وہ البانیہ کے صدر،وزیر اعظم،پارلیمنٹ کے اسپیکر،صدر مشائخ اسلام، علمائے کرام، خطباء، ائمہ اور مختلف مذہبی تنوع کے رہنماؤں سے ملاقات اور ان کے ساتھ طے شدہ موضوعات پر بات چیت کے لئے گول میز مذاکرات میں بھی شامل ہوں گے۔ ڈاکٹر العیسی البانیہ کی تاریخی جامع مسجد میں خطبۂ جمعہ سے خطاب کریں گے اورجامعات کے چانسلرز، مفتیان کرام، فیکلٹی ممبران، طلبہ، ائمہ کرام اور سفارتی کور کے ارکان کی موجودگی میں سماجی امن کے فروغ میں ائمہ کرام کے کردار کے موضوع پر ایک تعلیمی لیکچر بھی دیں گے۔ آپ ایتام کی کفالت کے متعدد منصوبوں کے افتتاح میں بھی شرکت کریں گے۔
رابطہ کے وفد کا البانیہ کی متعدد وزارتی شخصیات نے استقبال کیا جہاں مشائخ اور مذہبی قیادت بھی موجود تھی۔
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے ویڈیو لنک کے ذریعے اٹلی کے دارالحکومت روم میں منعقدہ بین المذاہب اعلیٰ سطحی اجلاس سے مرکزی خطاب کیا۔
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کا نیوزی لینڈ کی مسجد النور کا دورہ، مسجد کی ازسرِ نو تعمیر کا اعلان