سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العيسى نے لندن میں مسلم رہنماؤں سے ملاقات کی۔
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العيسى نے لندن میں مسلم رہنماؤں سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران آپ نے اسلامی امور سے متعلق متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جہاں آپ نے اس امر پر زور دیا کہ ہماری کاوشوں میں ہمارے دینی تعلیمات کی سچائی کی جھلک نظر آنی چاہئے جو رواداری اور بقائے باہمی کی اقدار کو مضبوط کرنے پر زور دیتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اسلامی اجزاء کے شرعی موقف سےمتعلق مسائل پر نقطہ نظر کو یکجا کیائے جس سے ایک ایسی مثبت تصویر ابھر کر سامنے آئے جو ہمارے مذہبی بصیرت کی وسعت اور اس کی شہریت کے امتیاز کو ظاہر کرے۔
آپ نے نفرت انگیز بیانیہ خا ص طور پر اسلاموفوبیا کے سد باب کے اہم طریقوں پر بھی تبادلۂ خیال کیا تاکہ اشتعال انگیزی اور منفی رد عمل کی کوششوں کو ناکام بنایا جاسکے۔ اس حوالے سے آپ نے دنیا بھر میں متعدد مثالوں کا جائزہ لیا جس سے اسلامی حکمت اور قومی شعور کی اہمیت کا ادراک ہوتاہے۔
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے ویڈیو لنک کے ذریعے اٹلی کے دارالحکومت روم میں منعقدہ بین المذاہب اعلیٰ سطحی اجلاس سے مرکزی خطاب کیا۔
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کا نیوزی لینڈ کی مسجد النور کا دورہ، مسجد کی ازسرِ نو تعمیر کا اعلان