ہم میثاق مکہ مکرمہ کی بنیاد پر مسلم اقلیتوں اور اسلامی دنیا کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے کے لئے کوشاں ہیں:
ہم میثاق مکہ مکرمہ کی بنیاد پر مسلم اقلیتوں اور اسلامی دنیا کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے کے لئے کوشاں ہیں:
حال ہی میں رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے میثاق مکہ مکرمہ کے مندرجات پر عمل در آمد کے لئے اہم افریقی اسلامی اداروں اور کونسلوں کے ساتھ ہونے والے معاہدات اس عظیم مقصد کی عکاسی کرتے ہیں، جو امت کے اتحاد اور ہم آہنگی کو مستحکم کرنے کا ایک مثالی نمونہ ہیں۔
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے صومالیہ کے نامور علماء سے ایک جامع علمی وفکری نشست میں ملاقات کی