17 اکتوبر 2024ء کو:مملکتِ مراکش کے دارالحکومت ”رباط“میں شاہ محمد ششم کی زیرِ سرپرستی”بدلتے ہوئے عالم میں ایمان“کے عنوان سے ایک عالمی کانفرنس منعقد ہوئی۔ اس اہم کانفرنس کا اہتمام رابطہ عالم اسلامی نے 'رابطہ المحمدیہ برائے علمائے مراکش' کے تعاون سے کیا
14 ربیع الآخر 1446ھ (بمطابق 17 اکتوبر 2024ء) کو:
مملکتِ مراکش کے دارالحکومت ”رباط “ میں شاہ محمد ششم کی زیرِ سرپرستی”بدلتے ہوئے عالم میں ایمان“ کے عنوان سے ایک عالمی کانفرنس منعقد ہوئی۔ اس اہم عالمی کانفرنس کا اہتمام رابطہ عالم اسلامی نے 'رابطہ المحمدیہ برائے علمائے مراکش' کے تعاون سے کیا، جس میں ”دلائلِ ایمان اور شبہات کے ازالے“کے عنوان سے ایک عالمی رصد گاہ کے قیام کی سفارش منظور کی گئی۔
رابطہ عالم اسلامی اس رصدگاہ کے قیام کے لئے مکہ مکرمہ میں اپنے مرکزی دفتر میں تمام ضروری تقاضوں کی تکمیل اور اسے فعال بنانے کے حتمی مراحل میں ہے۔ اس مرکز کا مقصد دلائلِ ایمان سے متعلق تمام امور کی انجام دہی اور اسلام کے خلاف اٹھائے جانے والے شبہات کے ٹھوس علمی جوابات فراہم کرنا ہے۔
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کا نیوزی لینڈ کی مسجد النور کا دورہ، مسجد کی ازسرِ نو تعمیر کا اعلان
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کا نیوزی لینڈ کے گورنمنٹ ہاؤس میں وہاں کے قدیم باشندوں ”ماوری“ قبیلے کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا