Skip to main navigation
  • اردو
  • العربية
  • English
  • Français
  • فارسی
  • Bahasa Indonesia
  • Español

menu urdu

  • صفحہ اول
  • سفر اور وژن
    • سوانح حیات
    • اعزازات اور انعامات
    • اعزازی ڈاکٹریٹ کی اسناد
    • جمعہ کے خطبات
    • تمغہ جات
    • خطابات
    • پی ایچ ڈی مقالہ
  • عالمی اقدامات
    • خدمتِ اسلام
    • فلاحی اقدامات
    • عالمی امن کی خدمت
  • خبریں
    • تازہ ترین
    • ملاقاتیں
    • شخصیات
    • عالمی میڈیا
  • عالمی رابطہ کاری
    • کانفرنسز
    • دورے
    • تاثرات
  • میڈیا لائبریری
    • اقتباسات
    • ویڈیوز
    • انفوگرافکس
  • اردو
  • العربية
  • English
  • Français
  • فارسی
  • Bahasa Indonesia
  • Español

وفاقی و مقامی وزراء اور ارکانِ پارلیمان کی موجودگی میں: آسٹریلیا کی مسلم تنظیموں کے اتحاد کی جانب سے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام

Breadcrumb

  • صفحہ اول
  • وفاقی و مقامی وزراء اور ارکانِ پارلیمان کی موجودگی میں: آسٹریلیا کی مسلم تنظیموں کے اتحاد کی جانب سے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام
وفاقی و مقامی وزراء اور ارکانِ پارلیمان کی موجودگی میں: آسٹریلیا کی مسلم تنظیموں کے اتحاد کی جانب سے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام April 15, 2026

وفاقی و مقامی وزراء اور ارکانِ پارلیمان کی موجودگی میں: آسٹریلیا کی مسلم تنظیموں کے اتحاد کی جانب سے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام

وفاقی و مقامی وزراء اور ارکانِ پارلیمان کی موجودگی میں:
آسٹریلیا  کی  مسلم تنظیموں کے اتحاد کی جانب سے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام:

سڈنی:
متعدد وفاقی و مقامی وزراء اور آسٹریلوی پارلیمان کے ارکان کی موجودگی میں، آسٹریلیا کی  مسلم تنظیموں کے اتحاد کے مرکز نے سڈنی میں اپنے مرکزی دفتر میں رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی۔

تقریب کے آغاز میں    قومی مجلسِ ائمہ کے صدر شیخ  شادی السلیمان ، آسٹریلیا کے مفتی اعظم شیخ ڈاکٹر ابراہیم ابو محمد اور حکومت و پارلیمنٹ کے ارکان نے عزت مآب سیکرٹری جنرل کے استقبال میں تہنیتی کلمات ادا کیے ۔

اس موقع پر عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے خطاب کرتے ہوئے مذہبی، نسلی اور ثقافتی تنوع سے متعلق متعدد اہم موضوعات پر روشنی ڈالی، اور ان کے حوالے سے اسلامی مؤقف کو واضح کیا۔ انہوں نے رابطہ عالم اسلامی کے عالمی سطح پر جاری مختلف پروگرامز کا بھی تذکرہ کیا، جو اس کے اسلامی و انسانی مشن کے تحت اقوام اور انسانیت کے درمیان مشترکہ اقدار کی بنیاد پر دوستی اور تعاون کے فروغ کے لیے سرگرمِ عمل ہیں، تاکہ عالمی امن اور معاشرتی ہم آہنگی کو تقویت دی جا سکے۔

انہوں نے مزید رابطہ کی بین الاقوامی سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے ساتھ شراکت داریوں کا ذکر کیا، خصوصاً اقوامِ متحدہ کے ساتھ، جن کے ذریعے متعدد اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان میں تہذیبوں کے درمیان ناگزیر تصادم کے نظریات اور نعروں کا رد، اور نسل پرستی ونفرت کے ان رجحانات کا مقابلہ شامل ہے جو امتیازی اور ظالمانہ رویوں کو فروغ دیتے ہیں، خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ ایسے رجحانات جامع شہریت اور قانون ودستور کے سامنے حقوق وفرائض کی مساوات کے اصول کو نقصان پہنچاتے ہیں، چاہے وہ اپنے نظریاتی پس منظر میں ہوں یا عملی اطلاق میں۔

شیخ ڈاکٹر العیسی نے آسٹریلیا کے اس نمایاں ماڈل کی بھی تحسین کی، جس میں معاشرتی تنوع کے باوجود مضبوط ہم آہنگی اور یکجہتی پائی جاتی ہے۔

دورے کے اختتام پر آسٹریلیا کی مسلم تنظیموں کے اتحاد کے مرکز کی جانب سے عزت مآب سیکرٹری جنرل اور ان کے ہمراہ وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا ۔

وفاقی و مقامی وزراء اور ارکانِ پارلیمان کی موجودگی میں: آسٹریلیا کی مسلم تنظیموں کے اتحاد کی جانب سے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام
وفاقی و مقامی وزراء اور ارکانِ پارلیمان کی موجودگی میں: آسٹریلیا کی مسلم تنظیموں کے اتحاد کی جانب سے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام
وفاقی و مقامی وزراء اور ارکانِ پارلیمان کی موجودگی میں: آسٹریلیا کی مسلم تنظیموں کے اتحاد کی جانب سے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام
وفاقی و مقامی وزراء اور ارکانِ پارلیمان کی موجودگی میں: آسٹریلیا کی مسلم تنظیموں کے اتحاد کی جانب سے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام
وفاقی و مقامی وزراء اور ارکانِ پارلیمان کی موجودگی میں: آسٹریلیا کی مسلم تنظیموں کے اتحاد کی جانب سے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے ملائیشیا میں ’’ایمان: علم اور معاصر دلائل کی روشنی میں‘‘ بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کیا

رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے ملائیشیا میں ’’ایمان: علم اور معاصر دلائل کی روشنی میں‘‘ بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کیا

مزید پڑھیے

سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی نے آسیان علماء کونسل کے چوتھے فورم کا افتتاح کیا اور خطے کے حفاظ کے لیے عربی زبان کے پروگرام کا آغاز فرمایا

سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی نے آسیان علماء کونسل کے چوتھے فورم کا افتتاح کیا اور خطے کے حفاظ کے لیے عربی زبان کے پروگرام کا آغاز فرمایا

مزید پڑھیے

اقدامات

  • فلاحی اقدامات
  • خدمتِ اسلام
  • عالمی امن کی خدمت
  • انفو گرافکس
  • ویڈیوز

لنکس

  • انعامات واعزازات
  • تمغہ جات
  • اعزازی ڈاکٹریٹ
  • عالمی میڈیا
  • جمعہ کے خطبات

عالمی سرگرمیاں

  • دورے
  • عالمی میڈیا
  • کانفرنسیں
  • ملاقات-استقبال

العربية |  Français | English  | اردو | Indonesian | Español | فارسي

تمام حقوق شيخ ڈاکٹر محمد العیسى ویب سائٹ کے نام محفوظ ہیں © 2026