رابطہ عالم اسلامی اپنے مشن کی خدمت اور اہداف کے حصول کے لیے عالمِ اسلام اور عالمی سطح پر اپنی فعال اور مؤثر موجودگی کو مسلسل مستحکم کر رہی ہے
رابطہ عالم اسلامی اپنے مشن کی خدمت اور اہداف کے حصول کے لیے عالمِ اسلام اور عالمی سطح پر اپنی فعال اور مؤثر موجودگی کو مسلسل مستحکم کر رہی ہے۔
رابطہ کے لیے یہ امر باعثِ مسرت ہے کہ اس کی اس مؤثر موجودگی نے انتہا پسندی اور فرقہ واریت کے افکار کے مقابلے میں اسلامی اخوت کے رشتوں کو مضبوط کرنے، اور جہالت، غلط فہمی ودیگر منحرف نظریات کے خلاف دینِ اسلام کی حقیقی تصویر نمایاں کرنےمیں گہرا اثر مرتب کیا ہے۔ مزید برآں، رابطہ نفرت انگیز بیانیے اور اس کے منفی اثرات کے دانش مندانہ تدارک میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے ویڈیو لنک کے ذریعے اٹلی کے دارالحکومت روم میں منعقدہ بین المذاہب اعلیٰ سطحی اجلاس سے مرکزی خطاب کیا۔
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کا نیوزی لینڈ کی مسجد النور کا دورہ، مسجد کی ازسرِ نو تعمیر کا اعلان