رابطہ عالم اسلامی اسلاموفوبیا کے رجحان کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی کاوشیں مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس مقصد کے لیے رابطہ اقوامِ متحدہ اور دیگر بین الاقوامی فورمز پر مسلم اقوام کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک معتدل اور حکیمانہ اسلامی بیانیہ پیش کرتا ہے
رابطہ عالم اسلامی اسلاموفوبیا کے رجحان کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی کاوشیں مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس مقصد کے لیے رابطہ اقوامِ متحدہ اور دیگر بین الاقوامی فورمز پر مسلم اقوام کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک معتدل اور حکیمانہ اسلامی بیانیہ پیش کرتا ہے، نیز ایسے مؤثر اور نتیجہ خیز مکالموں کو فروغ دیتا ہے جوباہمی مفاہمت، تعاون اور فکری تبادلے کے لیے مضبوط پل استوار کرنے کا ذریعہ بنتے ہیں۔
اسی طرح رابطہ عالم اسلامی بین الاقوامی سطح پر سرکاری وغیر سرکاری تنظیموں، اداروں اور مراکز کے ساتھ اپنی شراکت داریوں کو وسعت دے رہا ہے، جن میں بالخصوص ممتاز تحقیقی و مطالعاتی مراکز اور علمی وجامعاتی ادارے شامل ہیں۔
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے ویڈیو لنک کے ذریعے اٹلی کے دارالحکومت روم میں منعقدہ بین المذاہب اعلیٰ سطحی اجلاس سے مرکزی خطاب کیا۔
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کا نیوزی لینڈ کی مسجد النور کا دورہ، مسجد کی ازسرِ نو تعمیر کا اعلان