رابطہ عالم اسلامی امتِ مسلمہ کی وحدت کے استحکام، تفرقہ واختلاف کے اسباب کےسدباب اور مختلف اسلامی مکاتبِ فکر کے مابین احترام اور مفاہمت کی اقدار کو راسخ کرنے کے لیے اپنی مسلسل کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے
رابطہ عالم اسلامی امتِ مسلمہ کی وحدت کے استحکام، تفرقہ واختلاف کے اسباب کےسدباب اور مختلف اسلامی مکاتبِ فکر کے مابین احترام اور مفاہمت کی اقدار کو راسخ کرنے کے لیے اپنی مسلسل کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہ کوششیں رابطہ کی ان کانفرنسوں، اقدامات اور پروگراموں کے ذریعے انجام دی جا رہی ہیں جو ”اسلامی مکاتب فکر کے درمیان پلوں کی تعمیر“ دستاویز کے مندرجات کی پاسداری پر مبنی ہیں؛ جسے مسلمانوں کے قبلہِ جامع ”مکہ مکرمہ“ سے جاری کیا گیا تھا۔
اس دستاویز کی تیاری میں مختلف اسلامی مذاہب کی نمائندگی کرنے والے نامور علمائے کرام ومفتیانِ عظام سمیت ممتاز اسلامی شخصیات نے غیر معمولی شرکت کی۔ نیز اس موقع پر اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے رکن ممالک کے نمائندگان، تنظیم کے سیکرٹری جنرل، اور جدہ میں واقع بین الاقوامی اسلامی فقہ اکیڈمی اور رابطہ کے تحت اسلامی فقہ کونسل کے سیکرٹریز اور اراکین سمیت دیگر جلیل القدر شخصیات کی بھی بھرپور موجودگی رہی۔
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے ملائیشیا میں ’’ایمان: علم اور معاصر دلائل کی روشنی میں‘‘ بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کیا
سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی نے آسیان علماء کونسل کے چوتھے فورم کا افتتاح کیا اور خطے کے حفاظ کے لیے عربی زبان کے پروگرام کا آغاز فرمایا