Skip to main navigation
  • اردو
  • العربية
  • English
  • Français
  • فارسی
  • Bahasa Indonesia
  • Español

menu urdu

  • صفحہ اول
  • سفر اور وژن
    • سوانح حیات
    • اعزازات اور انعامات
    • اعزازی ڈاکٹریٹ کی اسناد
    • جمعہ کے خطبات
    • تمغہ جات
    • خطابات
    • پی ایچ ڈی مقالہ
  • عالمی اقدامات
    • خدمتِ اسلام
    • فلاحی اقدامات
    • عالمی امن کی خدمت
  • خبریں
    • تازہ ترین
    • عالمی میڈیا
  • عالمی رابطہ کاری
    • کانفرنسز
    • دورے
    • تاثرات
  • میڈیا لائبریری
    • اقتباسات
    • ویڈیوز
    • انفوگرافکس
  • اردو
  • العربية
  • English
  • Français
  • فارسی
  • Bahasa Indonesia
  • Español

رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کی نائیجیریا میں مسلم ومسیحی قیادتوں کے گول میز اجلاس میں شرکت، معاہدوں پر دستخط

Breadcrumb

  • صفحہ اول
  • خبریں
  • رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کی نائیجیریا میں مسلم ومسیحی قیادتوں کے گول میز اجلاس میں شرکت، معاہدوں پر دستخط
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کی نائیجیریا میں مسلم ومسیحی قیادتوں کے گول میز اجلاس میں شرکت، معاہدوں پر دستخط August 13, 2026

رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کی نائیجیریا میں مسلم ومسیحی قیادتوں کے گول میز اجلاس میں شرکت، معاہدوں پر دستخط

مغربی افریقہ میں سماجی امن کے لیے رابطہ عالم اسلامی کے اقدام سے وابستگی اور” اعلانِ ابوجا“ میں طے شدہ فیصلوں کے تسلسل میں:

رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کی نائیجیریا میں مسلم ومسیحی قیادتوں کے گول میز اجلاس میں شرکت، معاہدوں پر دستخط

ابوجا:
مغربی افریقہ میں سماجی امن کے لیے رابطہ عالم اسلامی کے اقدام اور اس کی کانفرنس کے نتیجے میں جاری ہونے والے”اعلانِ ابوجا“میں طے شدہ فیصلوں پر عمل درآمد کے سلسلے میں، جسے خطے کے تمام مذاہب اور مکاتبِ فکر کی نمائندہ مذہبی قیادتوں نے متفقہ طور پر منظور کیا تھا اور جسے وفاقی جمہوریہ نائیجیریا کے صدر بولا احمد تینوبو کی سرپرستی حاصل تھی، رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے خطے کی مسلم ومسیحی قیادتوں کے اعلیٰ سطحی گول میز اجلاس میں شرکت کی۔ ” سماجی ہم آہنگی کے فروغ میں مذہب کا کردار“کے موضوع پر منعقدہ اس اجلاس کا مقصد تنازعات کی روک تھام، نیز مذہبی ونسلی تنوع پر مشتمل قومی سماجی ڈھانچے کے تحفظ کے شعبوں میں مشترکہ کاوشوں کو مزید مضبوط بنانا تھا۔

اجلاس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے، جن میں رابطہ عالم اسلامی اور نائجیریا کے بین المذاہب ثالثی مرکز کے درمیان مفاہمتی یادداشت، نائجیریا کی جماعتِ ازالہ بدعت واقامتِ سنت اور شمالی نائجیریا کی مسیحی مذہبی قیادت کونسل کے درمیان مفاہمتی یادداشت، نائجیریا کی جماعت نصر الاسلام اور اور امن وترقی کے لیے مسیحی نوجوانوں کے اقدام کے درمیان مفاہمتی یادداشت، اور نائجیریا کی اہلِ سنت تنظیموں کی فیڈریشن اور ترقی پسند پادریوں کی یونین کے درمیان مفاہمتی یادداشت شامل ہیں۔

مغربی افریقہ میں مذہبی و سول قیادتوں اور اداروں کی رابطہ کمیٹی دستخط شدہ مفاہمتی یادداشتوں پر عمل درآمد کے ساتھ ساتھ ”اعلانِ ابوجا“میں شامل رابطہ عالم اسلامی کے سماجی امن کے اقدام سے متعلق تمام ذمہ داریوں کی نگرانی کرے گی، تاکہ ان پر مؤثر طریقے سے عمل درآمد، مقررہ اہداف کا حصول اور پیش رفت کی باقاعدہ ودرست پیمائش یقینی بنائی جا سکے۔

رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کی نائیجیریا میں مسلم ومسیحی قیادتوں کے گول میز اجلاس میں شرکت، معاہدوں پر دستخط
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کی نائیجیریا میں مسلم ومسیحی قیادتوں کے گول میز اجلاس میں شرکت، معاہدوں پر دستخط
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کی نائیجیریا میں مسلم ومسیحی قیادتوں کے گول میز اجلاس میں شرکت، معاہدوں پر دستخط
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کی نائیجیریا میں مسلم ومسیحی قیادتوں کے گول میز اجلاس میں شرکت، معاہدوں پر دستخط
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کی نائیجیریا میں مسلم ومسیحی قیادتوں کے گول میز اجلاس میں شرکت، معاہدوں پر دستخط
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کی نائیجیریا میں مسلم ومسیحی قیادتوں کے گول میز اجلاس میں شرکت، معاہدوں پر دستخط
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کی نائیجیریا میں مسلم ومسیحی قیادتوں کے گول میز اجلاس میں شرکت، معاہدوں پر دستخط
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کی نائیجیریا میں مسلم ومسیحی قیادتوں کے گول میز اجلاس میں شرکت، معاہدوں پر دستخط
نائجیریا کے دارالحکومت” ابوجا “میں صدرِ جمہوریہ کی سرپرستی اور سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کی شرکت سے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس کی چند جھلکیاں

نائجیریا کے دارالحکومت” ابوجا “میں صدرِ جمہوریہ کی سرپرستی اور سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کی شرکت سے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس کی چند جھلکیاں

مزید پڑھیے

عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے نائجیریا کے دارالحکومت ”ابوجا“ میں رابطہ عالم اسلامی کی مغربی افریقہ میں سماجی امن کے اقدام کا آغاز کیا۔ یہ اقدام رابطہ کی بین الاقوامی کانفرنس ”تنوع اور سماجی امن.. روشن مستقبل کے لیے شراکت داری“ کے ذریعے شروع کیا گیا

عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے نائجیریا کے دارالحکومت ”ابوجا“ میں رابطہ عالم اسلامی کی مغربی افریقہ میں سماجی امن کے اقدام کا آغاز کیا۔ یہ اقدام رابطہ کی بین الاقوامی کانفرنس ”تنوع اور سماجی امن.. روشن مستقبل…

مزید پڑھیے

اقدامات

  • فلاحی اقدامات
  • خدمتِ اسلام
  • عالمی امن کی خدمت
  • انفو گرافکس
  • ویڈیوز

لنکس

  • انعامات واعزازات
  • تمغہ جات
  • اعزازی ڈاکٹریٹ
  • عالمی میڈیا
  • جمعہ کے خطبات

عالمی سرگرمیاں

  • دورے
  • عالمی میڈیا
  • کانفرنسیں
  • ملاقات-استقبال

العربية |  Français | English  | اردو | Indonesian | Español | فارسي

تمام حقوق شيخ ڈاکٹر محمد العیسى ویب سائٹ کے نام محفوظ ہیں © 2026