سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی بین الاقوامی صحافیوں کی موجودگی میں فرانسیسی میڈیا اور خبررساں اداروں سے گفتگو کرتے ہوئے:” غزہ کے سانحے پر متحدہ اسلامی موقف، دنیا بھر کے ہر باشعور انسان کا بھی موقف ہے، جو اس قتلِ عام کے حوالے سے بین الاقوامی اور انسانی قانون کے نفاذ کا تقاضا کر رہا ہے۔“