صدر جمہوریہ سینیگال نے ڈاکٹر العیسی کو اعتدال پسندی کے فروغ میں ان کی عالمی کوششوں کے اعتراف میں اعلی ترین حکومتی میڈل پہنایا
ایوارڈصدر جمہوریہ سینیگال نے ڈاکٹر العیسی کو اعتدال پسندی کے فروغ میں ان کی عالمی کوششوں کے اعتراف میں اعلی ترین حکومتی میڈل پہنایا۔
ڈاکار (سینیگال)
جمہوریہ سینیگال کے صدر محترم مکی سال نے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی کو میانہ روی اقدار کے پھیلاؤ اور تہذیب ومذاہب کے پیروکاروں میں تعاون اور ہم آہنگی کے فروغ اور دنیا بھر میں انسانی بنیادوں پر اقدامات کے خدمات کے اعتراف میں اعلی ترین حکومتی میڈل پہنایا۔
جمہوریہ سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار میں صدارتی محل میں ڈاکٹر محمد العیسی کی اعزاز میں استقبالیہ کے دوران انہیں یہ میڈل پہنایا گیا۔اس موقع پر صدر جمہوریہ مکی سال نے ان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کے دورے کی تعریف کی جس میں رابطہ عالم اسلامی نے سینیگالی حکومت کی میزبانی میں بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا۔محترم صدر جمہوریہ نے براعظم افریقہ اور خصوصاً سینیگال میں رابطہ عالم اسلامی کی مؤثر كوششوں کی تعریف کی۔
ڈاکٹر محمد العیسی نے صدر جمہوریہ کی طرف سے اعلی ترین حکومتی اعزاز ،رابطہ کے وفد کے استقبال، اعزاز اور کانفرنس کے انعقاد پر ان کے لئے سہولیات کی فراہمی پر ان کا شکریہ اداکیا۔انہوں نے اپنے جمہوریہ سینیگال کے دورے اور اس میں سیاسی اور مذہبی رہنماؤں سے ملاقات اور صدر جمہوریہ مکی سال کی طرف سے حکومتی اعزاز پر اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ رابطہ عالم اسلامی دنیا بھر خصوصاً بر اعظم افریقہ میں جو خدمات پیش کررہاہے اور خاص طورپر مختلف مذاہب ،تہذیب اور نسلوں کے پیروکاروں کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ میں کوشاں ہے ، یہ ہم پر اسلامی اور انسانی ذمہ داری ہے اور یہ ہمارے مذہبی اقدار کا تقاضہ ہے۔