رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کا سپریم کورٹ آف پاکستان میں لیکچر
تازہ ترین خبریںاسلام آباد:
”اسلاموفوبیا کی مہموں“کے مقابلے میں اسلامی قانون سازی کی حقیقتوں کو واضح کرنے اور بنیادی حقوق، بالخصوص اقلیتوں کے حقوق، کے تحفظ کے لئے منصفانہ قانون سازی کی دعوت دینے کی رابطہ عالم اسلامی کی کوششوں کے اعتراف میں، سپریم کورٹ آف پاکستان نے جوڈیشل اکیڈمی اور لاء اینڈ جسٹس کمیشن کے تعاون سے عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کے اعزاز میں ایک علمی نشست کا اہتمام کیا۔
اس موقع پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ، معزز جج حضرات، مختلف قومی شخصیات اور سفارتی نمائندوں نے شرکت کی۔ لیکچر کے بعد ڈاکٹر العیسی کو رابطہ عالم اسلامی کی انہی نمایاں خدمات کے اعتراف میں خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔