سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کی موجودگی میں رابطہ عالم اسلامی اور روانڈا کی 'سپریم کونسل برائے اسلامی امور' کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ اس معاہدے کا مقصد 'میثاق مکہ مکرمہ' کو فعال بنانا اور عربی زبان کی خدمت ہے۔ نیز، روانڈا کی وزارتِ سماجی امور کے ساتھ بھی ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے جس کے تحت بیواؤں کے گھروں کی مرمت وبحالی کے منصوبے میں تعاون کیا جائے گا۔ اس موقع پر رابطہ کی قیادت اور جمہوریہ روانڈا کی وزارتی شخصیات بھی موجود تھیں۔