(جولائی 2019ء) میں “بین المذاہب امن کے لیے سری لنکا اعلامیہ” جاری کیا گیا، جو دار الحکومت کولمبو میں منعقدہ بین المذاہب امن کانفرنس کے دوران سامنے آیا۔
تازہ ترین خبریںذی القعدہ 1440ھ (جولائی 2019ء) میں “بین المذاہب امن کے لیے سری لنکا اعلامیہ” جاری کیا گیا، جو دار الحکومت کولمبو میں منعقدہ بین المذاہب امن کانفرنس کے دوران سامنے آیا۔ یہ کانفرنس اُس ہنگامی اپیل کے جواب میں بلائی گئی تھی جو سری لنکا کے صدر محترم نے دہشت گردانہ واقعات کے بعد رابطہ عالم اسلامی سے کی تھی۔
اس موقع پر سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے دستخط کی تقریب میں شرکت کی، اور ان کی مصالحتی کاوشوں نے ایک تاریخی موڑ پیدا کیا، جس سے اللہ کے فضل سے امن و سکون کی فضا بحال ہوئی.ڈاکٹر العیسی نے دارالحکومت کولمبو اور کانڈی شہر میں مسلمان، بدھ مت اور مسیحی قائدین سے براہِ راست ملاقاتیں کر کے کشیدگی کے بادل چھانٹے اور اعتماد کی فضا قائم کی۔
اعلامیے کے بعد سری لنکا کے صدرِ محترم نے تمام شرکاء سے خطاب میں آپ کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا: ”ہمیں خوشی ہے کہ ہم رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی کو سری لنکا کا اعلیٰ ترین اعزاز پیش کر رہے ہیں۔ یہ اعزاز ان کے اس نمایاں کردار کا اعتراف ہے جو انہوں نے ہمارے ملک میں مذاہب کے درمیان امن کو فروغ دینے کے لیے ادا کیا۔ اور ہمیں فخر ہے کہ ہم انہیں امن کا مستقل سفیر قرار دیتے ہیں“۔
ڈاکٹر العیسی نے صدرِ مملکت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز دراصل انسانیت اور امن کے لیے رابطہ عالم اسلامی کے کردار کا اعتراف ہے، جو اپنی اسلامی اقدارِ رحمت، امن، بقائے باہمی اور تعاون کے پیغام پر قائم ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردی یا انتہاپسندی کو کسی مذہب یا قوم سے جوڑنا نہ حقیقت کے مطابق ہے، نہ منطق کے، اور نہ ہی یہ کسی مذہب کی تعلیمات سے میل کھاتا ہے۔