شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے اپنے مکہ مکرمہ دفتر میں، جمہوریہ سوڈان کے وزیر برائے مذہبی امور واوقاف، ڈاکٹر عمر بخیت محمد، اور ان کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔
عملی زندگیسیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی
نے اپنے مکہ مکرمہ دفتر میں، جمہوریہ سوڈان کے وزیر برائے مذہبی امور واوقاف، ڈاکٹر عمر بخیت محمد، اور ان کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔
عزت مآب وزیر نے رابطہ عالم اسلامی کی دنیا بھر میں اسلامی یکجہتی کے فروغ، خاص طور پر علماء اور مفکرین کے دائرہ کار میں، ادا کیے جانے والے اہم کردار کو سراہا۔ ملاقات کے دوران مشترکہ دلچسپی کے متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔