البانیہ کے صدر جناب بجرم بیگاج نے دارالحکومت تیرانا کے صدارتی محل میں، سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شيخ ڈاکٹرمحمد العیسی کا خیر مقدم کیا۔ صدر محترم نے عید الفطر کے خطبے کی دعوت قبول کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور خطبے کے موضوعات کو سراہتے ہوئے ان کے مؤثر پیغام کی تحسین کی۔