سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے پاکستان میں رابطہ عالم اسلامی کے زیرِ انتظام قائم دارِ علی بن ابی طالبؓ برائے ایتام کا دورہ کیا۔ یہ ادارہ رابطہ کی سرپرستی میں 4600 یتیم بچوں کی کفالت کر رہا ہے۔ ڈاکٹر العیسی نے اس موقع پر ادارے کی کارکردگی اور زیرِ کفالت بچوں کی ضروریات کا تفصیلی جائزہ لیا۔