سیکرٹری جنرل رابطہ عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی روانڈا کے دارالحکومت ”کیگالی“ پہنچ گئے
دورےآج دوپہر ایک باضابطہ دعوت پر:
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی روانڈا کے دارالحکومت ”کیگالی“ پہنچ گئے۔
ہوائی اڈے پر مفتی اعظم اور امامِ اکبر شیخ موسی سندایگایا، متعدد علمائے کرام اور مقامی حکومت کے وزیر جناب ڈومینک ہابیمانا نے آپ کا استقبال کیا۔
ڈاکٹر العيسی اپنے اس دورے کے دوران 70 ہزار حفاظ و حافظاتِ قرآن کریم کی تقریبِ تکمیلِ حفظ میں شرکت کریں گے، نیز وہ روانڈا کی میزبانی میں منعقد ہونے والے ”مجلسِ علمائے افریقہ“ کے دوسرے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔