Skip to main navigation
  • اردو
  • العربية
  • English
  • Français
  • فارسی
  • Bahasa Indonesia
  • Español

menu urdu

  • صفحہ اول
  • سفر اور وژن
    • سوانح حیات
    • اعزازات اور انعامات
    • اعزازی ڈاکٹریٹ کی اسناد
    • جمعہ کے خطبات
    • تمغہ جات
    • خطابات
    • پی ایچ ڈی مقالہ
  • عالمی اقدامات
    • خدمتِ اسلام
    • فلاحی اقدامات
    • عالمی امن کی خدمت
  • خبریں
    • تازہ ترین
    • ملاقاتیں
    • شخصیات
    • عالمی میڈیا
  • عالمی رابطہ کاری
    • کانفرنسز
    • دورے
    • تاثرات
  • میڈیا لائبریری
    • اقتباسات
    • ویڈیوز
    • انفوگرافکس
  • اردو
  • العربية
  • English
  • Français
  • فارسی
  • Bahasa Indonesia
  • Español

”فورین پالیسی“ میگزین کی جانب سے سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی کی میزبانی

Breadcrumb

  • صفحہ اول
  • ”فورین پالیسی“ میگزین کی جانب سے سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی کی میزبانی
”فورین پالیسی“  میگزین کی جانب سے سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی کی میزبانی May 18, 2026

”فورین پالیسی“ میگزین کی جانب سے سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی کی میزبانی

”فورین پالیسی“  میگزین کی جانب سے سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی کی میزبانی

واشنگٹن: 
امریکی دارالحکومت  واشنگٹن  میں ”فورین پالیسی“  میگزین نے سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسیٰ کے اعزاز میں ایک مشاورتی نشست کا اہتمام کیا، جس میں ادارتی حکام، چیف ایگزیکٹو اور پبلشر سمیت ممتاز مذہبی، فکری، صحافتی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

نشست میں متعدد اہم مسائل، بالخصوص مذہبی اور فکری امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔

عزت مآب نے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے ”میثاقِ مکہ مکرمہ“کے مندرجات اور اس کی امتیازی خصوصیات پر روشنی ڈالی۔ شرکاء نے میثاق کے تصور اور اس کے مواد کی بھرپور تحسین کی، جو اسلامی فکر کی وسعت، ہمارے دینِ حنیف کی رواداری، بقائے باہمی کی اقدار اور عصرِ حاضر کے مسائل کے حل کی بہترین ترجمانی کرتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ میثاق دورِ حاضر کی اہم ترین دینی دستاویزات میں سے ایک ہے، جس پر 1200 سے زائد علمائے کرام ومفتیانِ عظام نے دستخط کیے ہیں، جبکہ اس کی افتتاحی کانفرنس میں 4500 سے زائد اسلامی مفکرین شریک ہوئے تھے۔ اسلامی تعاون تنظیم (OIC) نے بھی اس کی منظوری دیتے ہوئے اسے رکن ممالک کے دینی،تعلیمی اور ثقافتی اداروں میں بطور ماخذ استعمال کرنے کی سفارش کی ہے۔ تنظیم ہی کی اس سفارش پر عمل درآمد کرتے ہوئے، اس وقت دنیا بھر میں ائمہ کرام کو اس میثاق کے مندرجات پر خصوصی تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔

ملاقات کے دوران رابطہ عالم اسلامی کے مشن اور اہداف کی روشنی میں عالمی سطح پر درپیش مختلف عصری مسائل پر بھی گفتگو کی گئی۔

”فورین پالیسی“  میگزین کی جانب سے سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی کی میزبانی
”فورین پالیسی“  میگزین کی جانب سے سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی کی میزبانی
”فورین پالیسی“  میگزین کی جانب سے سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی کی میزبانی
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے ملائیشیا میں ’’ایمان: علم اور معاصر دلائل کی روشنی میں‘‘ بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کیا

رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے ملائیشیا میں ’’ایمان: علم اور معاصر دلائل کی روشنی میں‘‘ بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کیا

مزید پڑھیے

سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی نے آسیان علماء کونسل کے چوتھے فورم کا افتتاح کیا اور خطے کے حفاظ کے لیے عربی زبان کے پروگرام کا آغاز فرمایا

سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی نے آسیان علماء کونسل کے چوتھے فورم کا افتتاح کیا اور خطے کے حفاظ کے لیے عربی زبان کے پروگرام کا آغاز فرمایا

مزید پڑھیے

اقدامات

  • فلاحی اقدامات
  • خدمتِ اسلام
  • عالمی امن کی خدمت
  • انفو گرافکس
  • ویڈیوز

لنکس

  • انعامات واعزازات
  • تمغہ جات
  • اعزازی ڈاکٹریٹ
  • عالمی میڈیا
  • جمعہ کے خطبات

عالمی سرگرمیاں

  • دورے
  • عالمی میڈیا
  • کانفرنسیں
  • ملاقات-استقبال

العربية |  Français | English  | اردو | Indonesian | Español | فارسي

تمام حقوق شيخ ڈاکٹر محمد العیسى ویب سائٹ کے نام محفوظ ہیں © 2026