نیوزی لینڈ میں مذہبی تنوع کی نمائندہ قیادت نے سیکرٹری جنرل رابطہ، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کو شہریت اور بقائے باہمی فورم میں مدعو کیا، جس میں مختلف مذاہب کے نمائندوں اور نیوزی لینڈ کی ممتاز سماجی شخصیات نے شرکت کی
آج شام نیوزی لینڈ کے شہر” آکلینڈ“ میں:
نیوزی لینڈ میں مذہبی تنوع کی نمائندہ قیادت نے سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کو شہریت اور بقائے باہمی فورم میں مدعو کیا، جس میں مختلف مذاہب کے نمائندوں اور نیوزی لینڈ کی ممتاز سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
عزت مآب نے” احتیاطی امن“ کے پروگراموں کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا، جس کا آغاز مفاہمت اور باہمی تعاون کی اقدار کو راسخ کرنے سے ہوتا ہے اور اختتام مشترکہ اصولوں کی روشنی میں باہمی شعور کی بیداری پر ہوتا ہے،خواہ وہ عمومی انسانی اصول ہوں یا وہ قومی اصول جو بالخصوص ملکی تنوع کا احاطہ کرتے ہوں۔
ڈاکٹر العیسی نے اس موقع پر رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے شروع کیے گئے متعدد اقدامات کا ذکر کیا، جن میں سب سے نمایاں اقوامِ متحدہ کے نیویارک ہیڈ کوارٹرز میں شروع کیا گیا اقدام” مشرق اور مغرب کے درمیان پلوں کی تعمیر“اور اقوامِ متحدہ کے جنیوا ہیڈ کوارٹرز میں شروع کیا گیا اقدام ” دنیا بھر کے نوجوانوں کو انتہا پسندی اور تشدد کے افکار سے محفوظ بنانا“ شامل ہیں۔ آپ نے ان اقدامات کے بعد نافذ کیے گئے عملی پروگراموں اور ان کے واضح وٹھوس نتائج کی تفصیلات بھی بیان کیں، اور ساتھ ہی نیوزی لینڈ کے معاشرے میں پائے جانے والے مثالی قومی اتحاد اور سماجی یکجہتی کو بھر پور خراج تحسین پیش کیا۔
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے مسجد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایک بار پھر مسجد کی ضروریات کا جائزہ لیا، حملے میں بچ جانے والے افراد اور شہداء رحمہم اللہ کے…
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں اسلامی مرکز کے پہلے مرحلے کا جائزہ لیا