سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے مسجد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایک بار پھر مسجد کی ضروریات کا جائزہ لیا، حملے میں بچ جانے والے افراد اور شہداء رحمہم اللہ کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی
آج دوپہر، نیوزی لینڈ کے شہر “کرائسٹ چرچ” میں واقع مسجد النور میں، جہاں 8 رجب 1440ھ، مطابق 15 مارچ 2019ء کو جمعہ کی نماز کے دوران دہشت گرد حملہ کیا گیا تھا:
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے مسجد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایک بار پھر مسجد کی ضروریات کا جائزہ لیا، حملے میں بچ جانے والے افراد اور شہداء رحمہم اللہ کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی۔
ڈاکٹر العیسی نے اس موقع پر رابطہ عالم اسلامی کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ مسلم معاشروں سے اپنا رابطہ برقرار رکھے گی، دنیا بھر میں نفرت پر مبنی افکار کے انسداد کے لیے اپنی کاوشوں اور پروگراموں کو جاری رکھے گی، نیز رواداری، بقائے باہمی اور معاشرتی ہم آہنگی کے تصورات کو فروغ دیتی رہے گی۔
اس موقع پر مسجد کے ذمہ داران نے اپنی موجودہ ضرورت کے طور پر مسجد کی ازسرِنو تعمیر کی خواہش کا اظہار کیا، کیونکہ حالیہ برسوں میں نمازیوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہونے کے باعث اس کی ضروریات میں وسعت آگئی ہے۔ نیز انہوں نے ایک لیکچر ہال اور مکالمے کے لیے مخصوص ہال کی ضرورت بھی بیان کی۔ اس پر عزت مآب نے رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ کی جانب سے قانونی کارروائیاں مکمل ہوتے ہی اس خواہش کو فوری طور پر پورا کرنے کا وعدہ کیا۔
مغربی افریقہ میں سماجی امن کے لئے رابطہ عالم اسلامی کے اقدام کے تحت طے پانے والے ”اسلامی ومسیحی معاہدے“، نائجیریا میں سرگرم ممتاز اسلامی ومسیحی قیادتوں اور تنظیموں کے درمیان ایک نئی شراکت داری کی راہ ہموار کرتے…
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کی نائیجیریا میں مسلم ومسیحی قیادتوں کے گول میز اجلاس میں شرکت، معاہدوں پر دستخط