رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل نیوزی لینڈ میں مذہبی تنوع کی قیادتوں کے فورم کے مہمانِ خصوصی
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل نیوزی لینڈ میں مذہبی تنوع کی قیادتوں کے فورم کے مہمانِ خصوصی
آکلینڈ:
نیوزی لینڈ میں مذہبی تنوع کی نمائندہ قیادتوں نے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، ، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی کو آکلینڈ میں منعقدہ ”شہریت اور بقائے باہمی“ کے عنوان سے ہونے والے فورم میں مہمانِ خصوصی کے طور پر مدعو کیا۔ فورم میں مختلف مذاہب کے نمائندوں کے علاوہ نیوزی لینڈ کی ممتاز سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔
اپنے خطاب میں عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے ”احتیاطی امن“ کے فروغ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پائیدار امن کا آغاز باہمی مفاہمت، تعاون اور مشترکہ انسانی وقومی اقدار کے شعور کو فروغ دینے سے ہوتا ہے، خواہ وہ اقدار عمومی انسانی اصولوں سے متعلق ہوں یا قومی تنوع کے تناظر میں مشترکہ ذمہ داریوں سے۔
ڈاکٹر العیسی نے رابطہ عالم اسلامی کی متعدد اہم عالمی کاوشوں کا بھی جائزہ پیش کیا، جن میں سرِفہرست اقوام متحدہ کے نیویارک ہیڈکوارٹر میں منعقد ہونے والا ”مشرق اور مغرب کے درمیان پل قائم کرنے“ کا اقدام، اور اقوام متحدہ کے جنیوا ہیڈکوارٹر میں منعقد ہونے والا ”دنیا بھر کے نوجوانوں کو انتہاپسندی اور تشدد کے افکار سے محفوظ بنانے“ کا اقدام شامل ہیں۔ آپ نے ان دونوں اقدامات کے بعد شروع کیے گئے عملی پروگراموں اور ان سے حاصل ہونے والے قابلِ پیمائش اور نمایاں نتائج کی بھی وضاحت کی، اور نیوزی لینڈ کے معاشرے میں پائی جانے والی قومی یکجہتی اور مضبوط معاشرتی ہم آہنگی کو سراہا۔
نائجیریا کے دارالحکومت” ابوجا “میں صدرِ جمہوریہ کی سرپرستی اور سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کی شرکت سے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس کی چند جھلکیاں
عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے نائجیریا کے دارالحکومت ”ابوجا“ میں رابطہ عالم اسلامی کی مغربی افریقہ میں سماجی امن کے اقدام کا آغاز کیا۔ یہ اقدام رابطہ کی بین الاقوامی کانفرنس ”تنوع اور سماجی امن.. روشن مستقبل…