عید الفطر کی نماز کی امامت اور خطبہ کے بعد، سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین  مسلم علماء کونسل عزت مآب شيخ ڈاکٹر محمد العیسی نے البانیہ  کے دار الحکومت تیرانا میں اسلامی مشیخت کے صدر دفتر میں، البانی پارلیمنٹ کی سربراہ سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں عید الفطر کے پرمسرت موقع پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ ہوا۔