یہ تاریخی اعلان رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کی قیادت میں مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم کے لئے اقدام کے تحت جاری ہوا
کانفرنسیںوزیرِاعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان، جناب محمد شہباز شریف کی سرپرستی اور شرکت کے ساتھ، اور سیکرٹری جنرل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی جو ربطہ عالم اسلامی کے اس اقدام اور تنظیم کے نمائندہ ہیں، کے ہمراہ اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے سیکرٹری جنرل، جناب حسین ابراہیم طہ، نیز حکومت، پارلیمنٹ، اور سینیٹ کے نمائندگان کی موجودگی میں:
”اعلان اسلام آباد“ کا اجراء کیا گیا۔ یہ تاریخی اعلان رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کی قیادت میں مسلم معاشروں میں #لڑکیوں_کی_تعلیم_کے_لئے_اقدام کے تحت جاری ہوا، جس نے خواتین کے تعلیم کے حق کے حوالے سے جاری مباحثے کو ہمیشہ کے لیے ختم کرتے ہوئے اس حق کے مؤثر نفاذ کے لیے ایک نئی اور غیر معمولی بنیاد فراہم کی۔ اس اعلامیے کو امتِ مسلمہ کے نامور علمائے کرام، مفتیان عظام، فقہی اکیڈمیز، اسلامی اداروں، کونسلز، مدارس کے نمائندگان، بین الاقوامی سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں، تعلیمی اداروں، اور عالمی سطح پر سرگرم شخصیات کی تاریخی توثیق حاصل ہوئی۔ اس موقع پر نوبل انعام یافتہ اور لڑکیوں کی تعلیم حوالے سے سرگرم عالمی شخصیت محترمہ ملالہ یوسفزئی بھی نمایاں تھیں۔