شیخ ڈاکٹر محمد العیسیٰ نے نئی دہلی میں امیر ہند شیخ ڈاکٹر اصغر علی امام مہدی سلفی اور مرکزی اہل الحدیث انجمن سے ملاقات کی۔
تازہ ترین خبریںسیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے دار الحکومت نئی دہلی میں مرکزی جمعیت اہل حدیث،ہند کے امیر شیخ ڈاکٹر اصغر علی امام مہدی سلفی سے ملاقات کی۔ملاقات میں متعدد علمائے کرام اور جمعیت کے رہنما شریک تھے۔
ملاقات میں برصغیر سے متعلقہ اسلامی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ڈاکٹر سلفی نے مشترکہ اسلامی عمل کے فروغ، مختلف مسالک کے علمائے کرام کے درمیان ہم آہنگی کومضبوط بنانے، اور دنیا بھر میں تمام معاشروں کے درمیان بقائے باہمی کے تصورات کے فروغ اور غلو اور انتہاپسندی کے خطرات سے متنبہ کرنے میں رابطہ عالم اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔
ڈاکٹر سلفی نے کہاکہ ان اقدار کے بارے میں بیداری کا فروغ جمعیت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ جمعیت میثاق مکہ مکرمہ کی اشاعت کے لئے کام کررہی ہے۔آپ نے میثاق مکہ مکرمہ کو ایک تاریخی،مبارک اور اسلامی فخر قراردیا جس میں امت مسلمہ کے علمائے کرام کے ذریعے اہم عصری مسائل میں ہمارے دین حنیف کی سچائی کو اجاگر کیا گیا ہے۔