آج صبح قازقستان کے دار الحکومت ”آستانہ“میں منعقدہ مذاہب کے رہنماؤں کی آٹھویں سربراہی کانفرنس کے مہمان خصوصی کے طور پر:

سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر #محمد_العیسی نے قازقستان کے صدر کے ہمراہ دار الحکومت کے قصرِ آزادی میں سربراہی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی، اور دنیا بھر سے آئے ہوئے مذہبی قائدین سے #غزہ کی صورتحال کے حوالے سے خطاب کیا۔